Topics

تلووں میں جلن


 صادقہ خاتون (ملتان): صبح ہو دوپہر یا رات، کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد تلووں میں جلن شروع ہوجا تی ہے اور سر بھاری ہوجاتا ہے۔ کام کرنا یہاں تک کہ بیٹھنا اور لیٹنا مشکل ہو گیا ہے ۔پہلے ایسا گرم تاثیر کی حامل غذائیں کھانے سے ہوتا تھا لیکن اب سرد غذائیں کھانے سے بھی یہی تکلیف ہے۔ تلووں میں جلن کی وجہ سے سرد موسم میں موزے یا بند جوتے نہیں پہن سکتی۔میں وقت بے وقت کھانا نہیں کھاتی۔ مرض کو چھ سال ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹری علاج کیا ہے لیکن —  !

جواب: تکالیف ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کو پرانا قبض ہے ۔قبض رہنے کی وجہ سے معدے میں گیس بن جاتی ہے ۔جب یہ گیس صعود کرتی ہے تو وہ کیفیات مرتب ہوتی ہیں جن کا آ پ نے خط میں اظہار کیا ہے ۔روزانہ صبح نہار منہ نیم کی نبولی کی تین عدد گریاں لیں اور ان کے تین تین ٹکڑے کر دیں۔ ان نو (9) ٹکڑوں کو تین تین کر کے اچھی طرح چبائیں اور اوپر سے ایک گھونٹ پانی پی لیں۔چند دن کے علاج سے انشاء اللہ

شکایت رفع ہو جائے گی ۔ رات کو سونے سے پہلے ایک ٹیبل اسپون خالص زیتون کا تیل دودھ میں ڈال کر پئیں۔ بادی بواسیر کے مریض یہ علاج کرسکتے ہیں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ فروری 2019۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔