Topics

کچی نیند


حرا فیصل ، کراچی: اکثر و بیش تر محسو س ہوتا ہے کہ رات کو سوتے ہوئے جوکچھ خواب میں دیکھتی ہوں وہ مکمل خواب کی کیفیت نہیں ہوتی بلکہ نیند اور بیداری کی درمیانی حالت ہے۔ مطلب یہ ہے کہ نہ میں سورہی  ہوں اور نہ جاگ رہی ہوں۔ جو کچھ دیکھتی ہوں، شعور ان کیفیات کومحسوس کرتا ہے۔ واضح طور پر احساس ہوتا  ہے کہ میں نیند میں جاگ رہی ہوں۔  کیا میں اس کیفیت کے ذریعے ارادی طور خواب میں  بیدار رہنا  سیکھ سکتی ہوں ؟    باقاعدگی سے روز 30 منٹ مراقبہ کرتی ہوں۔

جواب :  منقاّ (بیج نکال کر)اور بادام   کوٹ لیجئے اوراس کی گولیاں بنا لیجئے۔   رات کو سونے سے پہلے اور صبح ہاتھ منہ دھو کر نہار منہ تین تین گولیاں کھایئے ۔  کھانوں میں نمک کم سے کم کردیجئے۔ شوگر نہ ہو تو اصلی شہد کھانا مفید ہے۔   رات کا کھانا جلدی اور کم کھایئے ۔ سونے سے پہلے سر میں  ’’روغن ِپرسیاؤ شان ‘‘ لگا کر اچھی طرح مالش کیجئے  اور سیدھی کروٹ سوجایئے۔ انشاءاللہ نیند کا  مسئلہ حل ہوجائے گا۔ 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (اپریل              2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔