Topics

شاخ پر چڑیا -اعتماد کی کمی


ا۔ا۔خ (ابو ظہبی): میرے اندر اعتماد کی شدید کمی ہے سماجی میل جول میں جھجک، میٹنگ میں دھڑکن تیز اور بات کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ میرے اندر بزدلی ہے لیکن کبھی کبھی حیرت انگیز طور پر اس کے برعکس ہوتا ہے۔ غلطی کی نشاندہی پر حالت غیر ہو جاتی ہے۔ 40 سالہ زندگی میں ایک مرتبہ اعتماد محسوس کیا جب تقریباً سات روز شمع بینی کی۔ بعد میں اجازت نہ ملنے پر مشق ترک کر دی۔ پہلی بار اسکول گیا تو آس پاس نئے لوگ دیکھ کر رونے لگا۔ استاد نے پیار کیا، میں چپ نہیں ہوا تو زور دار تھپڑمارا۔ میں خاموش ہو گیا۔ ان سے ایک سال پڑھ کر دوسرے استاد کے پاس گیا۔ وہ بھی سخت سزائیں دیتے تھے۔ پانچویں جماعت تک اسکول سے گھبراتا تھا۔ بڑے بھائی کا رویہ بھی سخت رہا۔ حساسیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ معمولی مذاق پر افسردہ ہو جاتا ہوں۔ میری زندگی کو اعتماد اور اعتدال پر لانے میں مدد کریں۔

جواب  :   رات کو سونے سے پہلے سیدھی کروٹ لیٹ کر ہاتھ کھول کر کان کے نیچے رکھ لیں۔ بند آنکھوں سے تصور کریں کہ ایک پُر بہار درخت ہے جس کی ایک شاخ پر نہایت خوب صورت چڑیا بیٹھی ہے۔ آپ کو درخت پر چڑھ کر اس چڑیا کو پکڑنا ہے۔ یہ مشق رات کو سونے سے پہلے کریں اور چڑیا کو پکڑنے کی کوشش میں سو جائیں۔ 21 دن مشق کریں۔ کھانوں میں چکنائی اور نمک سے  پرہیز ضروری ہے۔بغیر تیل کے کھانے میں کچا زیتون کا تیل دو یا ایک ٹی اسپون استعمال کرسکتے ہیں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ اپریل 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔