Topics

آخری تصویر۔اعصاب کمزور


شاہ زیب خان (کراچی): عمر 21 سال ہے اور کالج کے آخری سال میں ہوں۔میرے اعصاب کم زور ہیں۔ جلد گھبرا جاتا ہوں اور کوئی فیصلہ نہیں لے سکتا۔ کسی پل چین نہیں ہے۔ وسوسوں کا دباؤ اتنا زیا دہ ہے کہ ذہن شیطانی خیالات کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ عدم یکسوئی نے پڑھائی سے بیزار کر دیا ہے۔ میں اب اس زندگی سے تھک گیا ہوں۔ میری مدد کریں۔

جواب  : دس سال کی عمر کی کوئی تصویر ہوگی ، اسے فریم کروا لیں۔ دوسری تصویر 15 سال اور تیسری تصویر 21 سال کی عمر کی فریم کروالیں۔رات کو سونے سے پہلے ان تصویروں کو دیکھیں۔پہلے 21سال کی تصویر کو دیکھیں، پھر 15 سال اور آخر میں 10 سال کی عمر کی  تصویر دیکھیں۔ دیکھنے کا دورانیہ اس طرح سے ہے کہ پانچ منٹ 21  سال کی تصویر، پانچ منٹ 15سال کی اور 10  منٹ 10  سال کی عمر کی  تصویر دیکھیں۔ پھر آخری تصویر کا تصور کرتے ہوئے سو جائیں۔ عمل چالیس روز کرنا ہے۔ تعطل نہیں آنا چاہیئے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جنوری  2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔