Topics

غرارے ۔ آواز میں ترنم


ن۔ چ ، سیالکوٹ : میں چاہتی ہوں کہ میری آوازمترنم ہوجائے۔ الفاظ کی ادائیگی واضح ہو اور دھیمے لہجے میں بات کروں۔ طبیعت میں چڑچڑاپن اورجھنجلاہٹ ہے جس کی وجہ سے احساس نہیں ہوتا اور بات کرتے ہوئے آواز اونچی ہوجاتی ہے۔ آواز خوب صورت ہونے کے ساتھ اس خامی کو دور کرنا چاہتی ہوں۔

جواب :صبح بہت سویرے اٹھیں۔ فجر کی نماز پڑھیں اور 11 مرتبہ بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ ’’الحمدﷲ رب العالمین‘‘ خوب صورت آواز میں 21 مرتبہ پڑھیں ۔ زیادہ بہتر ہے کہ مٹکے کے منہ میں اپنا منہ ڈال کر خوش الحانی کے ساتھ مذکورہ آیت پڑھیں ۔ روزانہ صبح نہار منہ غرارے کریں ۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔