Topics

دلہن کا جوڑا۔رشتہ ٹوٹ جاتا ہے


بدر النسا (نیو کراچی) : میرے نو بچے ہیں۔ان میں  ماشاء اللہ چھ شادی شدہ ہیں۔ ساتویں نمبر پر بیٹی کے رشتے کی بات نہیں بن رہی۔ رشتہ ہوتا ہے ، ٹوٹ جاتا ہے۔ شادی تک نوبت نہیں پہنچتی۔ کبھی ہماری طرف سے منع ہو جاتا ہے ، کبھی لڑکے والے منع کر دیتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے بندش ہے ، کوئی رکاوٹ کہتا ہے۔ مسئلہ سمجھ میں نہیں اتا ازراہ کرم حل بتائیے۔

جواب :  بیٹی سے کہیں کہ رات کو دو تین بجے کے درمیان 15 منٹ تک چھت یا صحن میں ٹہلیں، چھت پر  ٹہلنا زیادہ بہتر ہے۔ اس کے بعد شمال رخ آلتی پالتی بیٹھ جائیں۔ دو منٹ شمال کی طرف خلا میں نظر جمائیں۔ دو منٹ جنوب کی طرف کر کے  یہ عمل کریں۔ اب خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے دو رکعت نفل ادا کریں۔ ایک رکعت میں 10 مرتبہ اور دوسری رکعت میں ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر نماز پوری کریں۔اب مشرق کی طرف منہ کر کے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں۔ تصور کریں کہ میں آسمان میں ستارے گن رہی ہوں۔ پانچ سے دس منٹ تک ستارے شمار کریں۔ اس کے بعد بات کئے بغیر سو جائیں۔ خواب میں جو کچھ دیکھیں یا نہ دیکھیں روزانہ ڈائری میں لکھیں۔ یہ عمل 27 دن کرنا ہے۔ جو کیفیات ہوں، لکھ کر بھیجیں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ مئی 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔