Topics

دوسرا نہ دیکھے ۔زبان کی روانی


شہر یار  احمد (لاہور) :      سننے والوں کو میرے الفاظ سمجھ میں نہیں آتے۔ ہر بات دہرانی  پڑتی  ہے۔  میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہوں۔  زمانہ ٔ طالب علمی میں زبان کا یہ حال ہے تو  پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی  میں  ڈاکٹر کی بات مریض کیسے سمجھے گا؟ زبان کی روانی کی مشقیں کرچکا ہوں  مگر ایسا لگتا ہے کہ مسئلہ زبان سے زیادہ ذہن کا ہے۔

جواب :  ’’12 X 9‘‘سفید چکنے کا غذ پر، کچی پنسل سے اپنا خاکہ بنا کر ، خاکے  کی لکیروں پر سیاہ چمک دار  روشنائی سے نقطے بنا ئیے  ۔  پھر  پنسل سے بنائی گئی لکیروں کو مٹادیجئے۔ اب نقطے باقی رہ گئے۔  لکیروں کے درمیان  میں جو حصہ خالی رہ جائے اسے بھی نقطوں سے بھر کر کاغذ کو شفاف شیشے کے ساتھ  فریم  کروالیجئے ۔ فریم کی لکڑی کا رنگ سیاہ ہو۔

گھڑی دیکھ کر روزانہ پانچ منٹ پانچ  سیکنڈ تک ان  نقطوں کو چار  فٹ کے فاصلے سے دیکھئے  ، جب تک مسئلہ حل نہ ہوجائے۔  خیال رہے کہ آپ کا فریم صرف آپ کے استعمال میں ہو۔ دوسرا فرد اس کو نظر جماکر نہ دیکھے۔ 



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ دسمبر 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔