Topics

آزادی — ؟ ۔ خوب صورت یا پرُکشش


نادیہ فراست (لاہور): بچپن سے گھر اور باہر کے لوگوں نے رنگ کی وجہ سے میری حوصلہ شکنی کی ۔ سانولے رنگ نے صلاحیتوں کو گہن لگادیا۔ اچھے کپڑے پہن کربھی آئینہ مجھے خوب صورت یا پرُکشش نہیں دکھاتا۔ وزن کم ہے، جسم میں خون کی کمی ہے اور ہاضمہ خراب رہتا ہے۔ رنگ کھلِ جائے تو میرا ذہن معاشرے کے بوجھ سے آزاد ہوجائے گا۔


جواب: جب تک آدمی اندر میں صلاحیتوں سے واقف نہیں ہوتا، ایک مسئلہ حل ہوتا نہیں، دوسرے میں الجھ جاتا ہے۔ خوش رہنے کے اسباب بہت ہیں، ان پر غور کیجئے۔ خوشی کی لہروں سے جسم کے گرد لطیف روشنیوں کا ہالہ بنتا ہے جسے لوگ دیکھتے نہیں مگر اس کی کشش محسوس کرتے ہیں۔

شام کے وقت ایک سیب لے کر پانچ قاشیں بنائیے اور چینی کی طشتری میں آسمان کے نیچے رکھ دیجئے۔صبح نہار منہ کھالیجئے اور اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کیجئے۔ 40 روز کے عمل سے رنگ نکھر جائے گا، انشاءاﷲ۔تلی ہوئی اور بھاری (ثقیل) غذاؤں، زیادہ چکنائی اور مرچ مسالوں سے پرہیز کیجئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔