Topics
سرفراز، کراچی: محسوس کیا ہے کہ جب میں گھر سے باہر
جاتا ہوں تو کوئی میرا پیچھا کرتا ہے۔ جہاں جاتا ہوں، کچھ مشتبہ افراد ضرور ملتے
ہیں جو مجھے دیکھ کر آپس میں آنکھوں کے اشاروں سے بات کرتے ہیں۔ ایک روز بھائی کے
ساتھ جارہا تھا کہ کسی نے ہماری گاڑی کا پیچھا کیا۔ بھائی کو بتایا کہ یہ لوگ کچھ
روز پہلے بھی ملے تھے۔انہوں نے ڈانٹا کہ یہ بات گھر والوں سے کیوں چھپائی۔ اب مجھے
گھر سے باہر اکیلے جانے نہیں دیا جاتا۔
جواب: آپ نے کوئی ایسی بات سنی یا پڑھی ہے جس کا نقش
ذہن میں گہرا ہوگیا ہے اور آپ ہر فردکو اسی تناظر میں دیکھتے ہیں۔ کوئی آپ کا
پیچھا نہیں کررہا نہ مشکوک نظر سے دیکھتا ہے۔
وہم کے نقوش ذہن سے مٹانے کے لئے کمرے میں تکیے کا غلاف، پلنگ کی چادر اور میز پوش نیلے رنگ کا استعمال کیجئے۔ رات کو کمرے میں نیلے رنگ کا، کم واٹ کا بلب روشن ہو۔ نیلے رنگ کی کمی پوری ہونے سے ذہن کی پیچیدگی رخصت ہوجائے گی، انشاء اللہ۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔