Topics

۔ 300 صفحات ۔ زیادہ باتیں کرنا۔


جاویدضمیر، ملتان: میں بہت باتیں کرتا ہوں۔ سب کہتے ہیں کہ تم نے باتوں میں لڑکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میرے پاس معلومات بہت ہیں اور باتوں کا ذخیرہ بھی۔ اگر میری باتیں لکھ لی جائیں تو ایک ہفتے میں تین سو صفحے کی کتاب بن سکتی ہے۔ باتونی شخص کا وقار کم ہوجاتا ہے۔ لوگ اس سے دور بھاگتے ہیں۔ خود کو بولنے سے کیسے روکوں ؟

جواب: خود کو بولنے سے نہ روکیں ، تین سو صفحے ہر ہفتے لکھیں ۔ کیا لکھیں ؟ جو بھی ذہن میں آئے، لکھیں ۔ اچھی بات لکھیں، بری بات لکھیں، وفادار دوست کی بات لکھیں ، آپ نے بے وفائی کی ہے، وہ لکھیں۔ آپ سوچے سمجھے بغیر باتیں کرتے ہیں ۔

 علاج یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ خاموش رہیں۔ رات کو ’’لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم‘‘ 101 مرتبہ پڑھیں اور سو جائیں ۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔