Topics

علم ۔علم سیکھنے کی خواہش


انس حفیظ(دوحہ): دو سال سے ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ کا قاری ہوں اور پیراسائیکالوجی کا کالم شوق سے پڑھتا ہوں ۔ یہ علم سیکھنے کی خواہش ہے ۔ مجھے کیا کرنا ہوگا؟


جواب: آپ دنیاوی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ اسکول میں داخلہ لیتے ہیں، صبح وقت پر اٹھتے ہیں، رات کو تیاری کرکے سوتے ہیں، کلاس میں بلا ناغہ حاضر ہوتے ہیں، جو پڑھایا اورسمجھایا جاتا ہے،غور سے سنتے ہیں، سمجھتے ہیں اور کاپی میں نوٹ کرتے ہیں، پابندی سے ہوم ورک کرتے ہیں یعنی اسکول میں جو ہدایات ملتی ہیں، ان پرعمل کرتے ہیں ۔

پیراسائیکالوجی علم ہے جو تمام مادی و سائنسی علوم کی بنیاد (base)ہے۔اس کو سیکھنے کے وہی تقاضے ہیں جو کسی دنیاوی علم کو سیکھنے کے لئے ضروری ہیں۔ 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2023ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔