Topics

رحمت کی بارش ۔ اپنے ہم شکل کو دیکھنا


طیبہ سلیم (اسلام آباد) میں اپنے اندر اپنی ہم شکل لڑکی دیکھتی ہوں۔ وہ مجھ سے باتیں کرتی ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کون ہے۔ اندر سے طیبہ طیبہ آوازیں آتی ہیں۔ درود شریف کے ورد کے دوران محسوس ہوتا ہے کہ رحمت کی بارش ہو رہی ہے۔ کئی مرتبہ مراقبہ کرنے کی کوشش کی، نیند غالب ہو جاتی ہے۔ کیا میں اندر اپنے آپ کو دیکھتی ہوں یا وہ کوئی اور ہے؟

جواب:  ہر شخص باہر نہیں اندر دیکھتا اور سمجھتا ہے کہ باہر دیکھ رہا ہے۔ باہر کچھ نہیں ہے جو کچھ ہے اندر ہے۔ قد آدم آئینے کے سامنے کھڑی ہوں اور ائینے میں اپنے عکس کے گرد پلکیں جھپکائے بغیر غور سے دیکھیں۔ ایک یا کئی رنگ کی لہریں دائرے میں نظر آئیں گی۔ نوٹ کریں ان لہروں میں کون سی لہر میں رنگ زیادہ گہرا ہے۔ اس رنگ کا لباس زیب تن کریں اور اس رنگ کو ”9x12“ ٹرانسپیرنٹ شیشے پر پینٹ کرا لیں۔ صبح سورج نکلنے سے پہلے سورج نکلنے کا مقام دیکھیں۔ سورج نکلنے سے آسمان پر سرخ رنگ غالب ہوتا ہے۔ آسمان پر رنگوں میں وہ رنگ تلاش کریں جو آپ نے شیشے پر کرایا ہے۔ اب شیشے کو اس وقت تک دیکھیں جب تک سورج پوری طرح طلوع نہ ہو جائے یعنی زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ منٹ۔ آسمان اور شیشے کا رنگ ایک ہونے تک یہ مشق روزانہ کریں۔ کھانوں میں نمک کم سے کم کر دیں۔

نوٹ: کوئی صاحب یا صاحبہ اجازت کے بغیر یہ عمل نہ کریں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ مارچ   2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔