Topics

دو کشتیوں میں سوار ۔ بے وفائی


ر۔ع (لاہور): دو سال پہلے کسی نے مجھ سے جذبات کا اظہارکیا۔ میں نے سوچ بچار کے بعد مثبت جواب دیا ۔کبھی احساس نہیں ہوا کہ وہ دھوکا دے رہاہے یا یہ تعلق وقت گزاری ہے ۔ کچھ عرصے سے اس کے رویے میں سردمہری آگئی ہے۔ ابتدا شادی کے ذکر سے ہوئی۔ اس سے کہا کہ گھر والوں کو رشتے کے لئے بھیجے۔ وہ مان گیا پھر ٹال مٹول سے کام لینے لگا کہ بہنوں کی شادی سے پہلے اپنی بات نہیں کرسکتا۔ اذیت میں مبتلا ہوں۔ ذہن اس کے خیال سے خالی نہیں ہوتا۔ اگر انتظار کرتی ہوں تو کیا پتہ ؟ کوئی دعا یا عمل بتائیے کہ میں اسے بھول جاؤں یاوہ میرا ہوجائے۔


 جواب : محبت میں وفا نہ ہو تو وہ محبت نہیں۔ سفید آرٹ پیپر پر گہری پنسل سے ایک بڑا ستارہ بنایئے۔ ستارے کے اندر خالی جگہ کو سیاہ روشنائی سے بھر کر فریم کروالیجئے۔خیال رہے کہ آرٹ پیپر پرشکنیں نہ پڑیں۔ رات کو سونے سے پہلے چار فٹ کے فاصلے سے کرسی، میز یا آنکھوں کے متوازی اونچائی پر رکھ کر دس منٹ تک دیکھئے اوربات کئے بغیر سوجائیے۔ ایک مہینے کے عمل سے مسئلہ حل ہوجائے گا ، انشاءاﷲ۔ صبح یا شام کو چالیس منٹ سیر کے لئے وقت نکالئے اور سیر کے دوران اللہ تعالیٰ کی صناعی پرغور کیجئے۔

 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔