Topics

سمندری پانی۔سانس


س۔م (کراچی) پیراسائیکالوجی کا کالم پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی۔اس کی تھیوری کس قدر وسیع ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزا عطا فرمائے ، آمین۔

            مجھے بچپن سے نزلے کا مرض ہے۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ناک میں سوجن ہے، علاج صرف احتیاط ہے۔ ایک ناک مستقل بند رہتی ہے۔ چند مہینے سے گلے میں اسی ناک کی طرف بلغم محسوس ہوتا ہے جیسے نزلہ باہر نہیں حلق میں گر رہا ہو۔ صبح اٹھ کر لگتا ہے حلق پر پردہ آگیا ہے۔ دھول، تیز خوشبو، موسم کی تبدیلی۔۔۔ ٹھنڈے ماحول سے گرم اور گرم سے ٹھنڈے میں آنے سے چھینکیں آتی ہیں اور آنکھ سے پانی بہتا ہے۔ناک بندہونے سے سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔ میں ایک طرف سے سانس لیتی ہوں، کسی بات سے پریشانی ہو تو سانس کا ردھم متاثر ہوتا ہے، ایک طرف سے کھینچ کر سانس لینے سے گھبراہٹ طاری ہوتی ہے اور اعصاب کمزور محسوس ہوتے ہیں۔

جواب:  سمندری پانی منہ بند کر کے ناک کے ذریعے گہرا سانس لے کر اندر میں اور منہ سے نکال دیں۔ یہ عمل صبح طلوع آفتاب کے وقت تین مرتبہ کریں۔ یہی عمل رات کو سوتے وقت پانچ مرتبہ کریں۔ انشاء اللہ ناک کے اندر موجود غدود سے نجات مل جائے گی۔ ٹھنڈے پانی اور مشروبات ، ٹھنڈی چیزیں اور غذاؤں سے گریز کریں۔ انشاء اللہ 21 روز میں غدود کا علاج ہو جائے گا۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ دسمبر 2019۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔