Topics

ڈائری ۔ نیند کی دنیا کی باتیں اِس دنیا میں زبان سے کیوں ادا ہوتی ہیں؟


ف۔ ع، نواب شاہ : نیند میں باتیں کرتا ہوں۔ گھر والے کہتے ہیں کہ تمہاری باتوں سے بسا اوقات ہم ڈرجاتے ہیں کیوں کہ تم ایسے جملے بول دیتے ہو جس سے تاثر ملتا ہے کہ کوئی انہونی ہوئی ہے یا کچھ ہونے والا ہے۔ نیند میں باتیں کرنے کی عادت کیسے ختم ہو؟ جب جسم عارضی طور پرمعطل ہے پھر نیند کی دنیا کی باتیں اِس دنیا میں زبان سے کیوں ادا ہوتی ہیں؟

جواب: خواب میں گہرائی اتنی زیادہ ہوجاتی ہے کہ جو چیزیں آپ دیکھتے ہیں، وہ بولنے لگتے ہیں۔ یہ تب ہوتا ہے جب شعور کے اوپر لاشعور کا دباؤ کم محسوس ہو۔ ایک مہینے کے لئے نمک ترک کردیں۔ ہر شے پھیکی کھائیں۔ پھلوں کے علاوہ مٹھاس سے پرہیز کریں۔

سونے سے پہلے دن بھرکی روداد ڈائری میں لکھیں ۔ لکھنے کے بعد پڑھیں نہیں۔ بات کئے بغیر لکھتے لکھتے سوجائیں ۔

 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔