Topics

روٹھی نیند ۔ نیند نہیں آتی


صائمہ ولایت، گوجرہ: عمر 65 سال ہے۔ مجھے نیند نہیں آتی۔ دوائی اثر نہیں کرتی۔ بمشکل چار گھنٹے سوتی ہوں لیکن ذہن مسلسل جاگتا ہے اس لئے احساس نہیں ہوتا کہ میں سورہی ہوں اور نہ جاگنے کے بعد اطمینان ہوتا ہے کہ میں نے اچھی نیند کی ہے۔ اب دوائی کھانا چھوڑ دی ہے۔ کیا پیراسائیکالوجی سے روٹھی ہوئی نیند کو منانے میں مدد مل سکتی ہے ؟

جواب: جہاں تک مدد کا معاملہ ہے تو ’’اﷲ شافی اﷲکافی‘‘پڑھئے۔ دن کو بالکل نہ سویئے۔ رات کو سونے سے پہلے سفید کپڑے پہن کر، شلوار، قمیص اور دوپٹا سب سفید ہوں ، شمال رخ نماز کی طرح بیٹھ کر مراقبہ کیجئے اور دماغ میں دہرایئے کہ میں گہری نیند سوتی ہوں ۔ اگر بلڈ پریشر لو نہ ہو تو کھانوں میں نمک استعمال نہ کریں۔21 روز کے بعد حالات سے مطلع کیجئے ۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔