Topics

کاغذ قلم ۔ معاشی حالات ابتر


نوید عالم (لاہور): معاشی حالات خراب ہیں۔ سوچتا تھا  کہ خط لکھوں مگر ارادہ بدل لیتا کہ جب علم دوست ہستی سے علمی سوال پوچھنے کے لئے خط نہیں لکھا تو مسئلے کے لئے رابطہ کرنا  خود غرضی ہے۔ کوشش کی اور زندگی کی گاڑی چلتی رہی۔ چھوٹا کاروبار ہے  ۔ اب  حالات بدتر ہوگئے ہیں ۔   قرض مانگتے ہوئے شرم آتی ہے ۔ 

جواب :  فقیر کی زندگی خدمت ِ خلق کے لئے وقف ہے۔ اس میں علم بھی شامل ہے۔ علمی سوال پر  خوشی ہوتی ہے کہ فرد ذہن کی آبیاری چاہتا ہے۔ جو لوگ اللہ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہیں ، ان کے معمولات اور حالات میں برکت  ہوتی ہے۔

کاروبار کے سلسلے میں آپ کے اندر اعتدال نہیں ہے۔ صبح  کام پر جائیں   تو دکان کا دروازہ کھول  کرابھی دکان کے اندر داخل نہ ہوں، باہر کھڑے رہئے۔ پہلے  پیر سے دونوں جوتے  اتار کر  تین دفعہ لاحول پڑھ کر اپنے اوپر دم کیجئے پھر دکان میں داخل ہوں۔ علاوہ ازیں پرندوں کے لئے باقاعدگی سے باجرہ رکھنا  اور ہر جمعرات کو حسب ِ استطاعت  اللہ کے نام پر کسی کو  کھانا کھلانا  کار ِخیر ہے جس سے  رزق میں برکت ہوتی ہے اور ذہنی سکون  حاصل ہوتا ہے۔نماز کی پابندی بالخصوص  فجر کی نماز باجماعت ادا کیجئے۔

 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (جنوری                   2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔