Topics

کابوس ۔ نیند

 

سعید احمد، نوشہروفیروز: بیٹا دسویں جماعت میں پڑھتا ہے۔ رات کو نیند کی حالت میں اچانک اٹھ کرباتیں کرنا شروع کر دیتا ہے ۔کبھی چیخیں مارتا ہے اورکبھی بستر چھوڑ کر باہر چلا جاتا ہے ۔ ایک مرتبہ بستر سے چیختا ہوا اٹھا اور سیڑھی چڑھ کر چھت پر چلا گیا ۔

جواب : علامت کابوس کے مرض کی ہے ۔ صبح جاگنے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے دو دو چمچ خالص شہد استعمال کیجئے۔تین مہینے تک بیٹے کے کھانے میں مرچ بالکل نہیں اور نمک نہ ہونے کے برابر ہو۔ نمک کی زیادتی سے شعور متاثر ہوتا ہے ۔ کھانے میں نمک اور مرچ مسالوں کی مقدار عام طور پربھی کم ہونی چاہئے۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔