Topics

گھر آباد رہے ۔ گھر برباد ہوگیا


س ۔ م (لاہور): محترم بابا جی ! بہت تکلیف میں ہوں۔ 17 سال کی تھی تو  شادی ہوگئی  لیکن دو سال میں گھر برباد ہوگیا ۔  گیا وقت لوٹ کر آتا نہیں ، پچھتاوا رہ جاتا ہے۔ اب رشتے آتے ہیں لیکن بات نہیں بنتی۔ امی بربادی کا  ذمہ دار ابو کو ٹھہراتی ہیں، ابو کہتے ہیں کہ گھر آباد کرنا  عورتوں کا  کام ہے۔  دعا یا عمل  بتا دیں کہ گھر آباد ہوجائے۔ 

جواب : تفصیل پڑھ کر افسوس ہوا اور آپ کی تکلیف محسوس کی۔  اللہ آپ کو شاد و آباد کرے اور غلط فیصلوں اور مشوروں سے محفوظ رکھے، آمین۔

لکڑی کی چوکی یا تخت پر شمال رخ بیٹھ جائیں۔ دونوں ہاتھوں کی انگشت شہادت دونوں کانوں  میں اس طر ح ڈالیں  جیسے موذن اذان دیتے  وقت ہاتھ کان پر رکھتا ہے ۔ آنکھیں بند کرلیں اور اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر  تین سو  مرتبہ سورہ  اخلاص پڑھیں اور نیا  گھرآباد ہونے  کی دعا کریں ۔ عمل  90 روز کرنا ہے۔ 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔