Topics

ناشکری ۔ احساس کمتری


نادیہ غفار ، لاہور: اپنے خاندان میں سب سے خوب صورت تصور کی جاتی ہوں لیکن احساس ِ کمتری کے گرداب میں ہوں۔کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ اماں کہتی ہیں کہ تم ناشکری ہو۔

جواب : اماں نے درست نشاندہی کی ہے۔ احساس ِکمتری کیوں ہے؟ اس کی وجہ آپ خود ہیں۔ اللہ نے اچھا بنایا ہے، شکر ادا کیجئے اور یہاں وہاں کی باتوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے جو صلاحیتیں اللہ نے عطا کی ہیں، ان کو استعمال کرکے زندگی کو اپنے اور دوسروں کے لئے کارآمد بنائیے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے،

’’اے آل ِ داؤد! عمل کرو شکر کے طریقے پر ۔ میرے بندوں میں کم ہی شکرگزار ہیں۔ ‘‘                                                                        (سبا: ۱۳)

ہر نماز کے بعد100مرتبہ شکر کی تسبیح پڑھئے ، معنی و مفہوم سمجھ کر۔ 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔