Topics

کھلا آسمان ۔ سکون


نام شائع نہ کریں ( کراچی ): شادی کو چودہ سال ہوگئے ہیں۔ شوہر ایک سال کماتے ہیں دوسرے سال گھر بیٹھ جاتے ہیں۔ کس طرح زندگی گزرتی ہے، آپ اندازہ کر سکتے ہیں۔ اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔ بہت علاج کے باوجود کامیابی نہیں ہوئی۔مشترکہ خاندانی نظام میں رہتی ہوں۔ ذہنی سکون نہیں ہے۔ گزارش ہے کہ میرے لئے ایسا علاج تجویز کریں جو میں خاندان میں رہ کر کر سکوں۔ گھر میں پرائیویسی ناممکن ہے۔

جواب  :  رات سونے سے پہلے ایسی جگہ بیٹھ جائیں جہاں سے کھلا آسمان نظر آئے۔ ستارے غور سے دیکھیں۔ پانچ منٹ آنکھیں بند کر کے دیکھیں اور پانچ منٹ کھلی آنکھوں سے دیکھ کر ستارے شمار کریں۔ روزانہ 10 منٹ ستارہ بینی کا عمل 40 روز کریں اور حالات سے مطلع کریں۔ پانچ وقت نماز ادا کریں۔ چھوٹی سورتیں جو آپ کو یاد ہیں ان کا ترجمہ یاد کر لیں۔ نماز میں ان سورتوں کو پڑھتے ہوئے ترجمے پر غور کریں۔

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔