Topics

جلترنگ۔ بغض کی بیماری


وریشہ مقصود     (رحیم یار خان)    : شادی شدہ ہوں، اللہ نے اولاد کی نعمت اور زندگی کا ہر سکھ عطا کیا ہے۔ ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔ صوم و صلوۃ کی پابند ہوں مگر سکون سے محروم ہوں۔ وجہ کوئی  اور نہیں میں خود ہوں۔ مجھے علم ہے کہ یہ خط شائع ہوگا مگر اقرار کرنے میں عار نہیں کہ ناخوشی کی وجہ میری اپنی عادتیں ہیں۔ حسد،غصہ اور بغض کی بیماری ہے۔ چاہے اپنا ہو یا بیگانہ، دوسروں کی خوشی اور تعریف برداشت نہیں ہوتی۔چغل خوری کی وجہ سے گھر اور باہر والے مجھ سے احتیاط کرتے ہیں۔ میں لوگوں کے درمیان اکیلی ہوں۔ ہنسی مذاق نہیں کر سکتی مجھے معمولی بات بری لگتی ہے۔ موت کی خبر پر خوشی ہوتی ہے۔ کوئی آواز دیتا ہے تو دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ ایسے خیالات ہیں کہ اللہ معاف کرے۔ خدارا مجھے اذیت سے نجات دلائیں اور میری راہنمائی کریں۔

جواب : صبح اندھیرے میں اور رات سوتے وقت اسٹین لیس اسٹیل کا پیالہ چمچے سے بجائیں۔اس پیالے پر تھوڑا سا پانی بھی ڈال لیا کریں۔ چمچے سے جلترنگ کا ساز روزانہ دونوں وقت دس دس منٹ تک سنیں۔ جس وقت آپ یہ ساز بجائیں۔ آپ کے علاوہ کمرے میں کوئی نہ ہو۔ سونے سے پہلے کھلے آسمان کے نیچے لیٹ کر ستارے دیکھا کریں۔ستارے دیکھتے وقت گردن گھماتی رہیں، ایک جگہ ٹکٹکی باندھ کر نہ دیکھیں۔ عمل کی مدت 90روز ہے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ دسمبر 2019۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔