Topics

گھر آباد رہے ۔ شوہر کی توجہ


سفینہ سی (گھوٹکی) شادی کے بعد شوہر کے رویے سے اندازہ ہوا کہ وہ کسی خاتون کو پسند کرتے تھے ان کے گھر والے وہاں شادی پر رضا مند نہیں تھے۔ گھر والوں کے آگے مجبور ہو کر انہوں نے مجھ سے شادی کی۔میرے سسر نے سمجھا کہ شادی کے بعد بیٹا بھول جائے گا لیکن انہوں نے تعلق ختم نہیں کیا۔ مجھے معلوم ہوا  تو میں نے شوہر سے کہا کہ آپ نے رضا مندی سے شادی کی ہے۔اب اس خاتون کا خیال مناسب نہیں لیکن انہوں نے بے حسی سے جواب دیا کہ تمہیں چھوڑ سکتا ہوں اس کو نہیں۔ گھر والوں نے رجوع کیا سب نے کہا کہ جادو ہے ، توڑ کے لئے خرچہ کرنا ہوگا۔کسی نے پانچ ہزار مانگے اور کسی نے دس  مانگےلیکن معاملہ بگڑتا ہی گیا۔ شوہر اب گھر نہیں آتے۔ شادی کے بعد سے میں نے کوئی خوشی نہیں دیکھی۔ اذیت میں مبتلا ہوں۔ اللہ کے لئے کوئی عمل بتائیں کہ میرا گھر ہنسی خوشی آباد رہے۔

جواب:   شوہر کی کسی فوٹو کا نیگیٹو لیں اور بڑے سائز  کی تصویر بنوا لیں، جتنی بڑی ہو سکے۔رات کے دو بجے اٹھ کر دو رکعت نفل پڑھیں اور دعا کریں۔ اس کے بعد فوٹو کے اوپر دس (10)  منٹ تک پنسل سے کراس (x)  بنائیں اور اسے لکڑی کے دو تختوں کے درمیان رکھ کر تختے کے اوپر تقریباً دو سیر وزنی پتھر رکھ دیں۔ فوٹو چوبیس  (24)گھنٹے  اسی طرح رکھیں ۔ عمل کی مدت تین ہفتے ہے۔ رات کو اٹھنے کے لئے دو بجے کے وقت کی پابندی ضروری ہے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جنوری 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔