Topics

سکہ ۔ شمع بینی


م ۔ م ، خوشاب: پہلے بھی خط لکھا تھا، آپ نے شمع بینی کا مشورہ دیا۔ دو ہفتے کے بعدمشق رہ گئی اور میٹھا کم کرنے والی بات بھول گئی۔مشق دوبارہ شروع کی مگر کھلی جگہ کے بجائے کمرے میں بیٹھ کر کی۔ کھلی جگہ پر ڈر لگتا ہے۔مشق کے دوران توجہ اِدھر اُدھر چیزوں پر جاتی ہے اور آنکھوں میں پانی آجاتاہے۔ مایوسی چھا گئی ہے، اکیلا پن محسوس ہوتا ہے۔ بار بار رونا آتا ہے۔ اب ایک مہینے سے مشق نہیں ہورہی۔ قوت ِ ارادی مزید کمزور ہوگئی ہے ۔ اتنی بے چینی اور اداسی کیوں ہے؟ میں اس کیفیت سے تنگ آچکی ہوں۔ شمع بینی کب تک کرنی پڑے گی؟ کیا کسی اور وقت کرسکتی ہوں؟

جواب: کوئی علم سیکھنے کے لئے یا کسی مسئلے کو حل کرنے یا رد کرنے کے لئے ذہنی یکسوئی ضروری ہے ۔ مشق کی بنیاد ہی پوری نہیں ہوئی اس لئے نتائج بھی غیر یقینی عمل بن گئے۔ بی بی! کھانے کے وقت کھانا نہ کھائیں، انتظار کریں کہ آپ کتنی دیر تک بھوک برداشت کر سکتی ہیں ۔

کمرے میں دیوار پر دو روپے کے سکےّ کے برابر دائرہ بنائیں۔اس کے عین وسط میں نقطہ لگائیں۔ پلک جھپکائے بغیر دائرے کے اندر نقطے کو دو منٹ تک دیکھنا ہے۔یہ عمل رات کو سونے سے پہلے ایک ماہ بلا ناغہ کریں اور نتائج لکھ کربھیج دیں۔سونف، بادام اور کوزہ مصری کا سفوف بنائیں۔کوزہ مصری کی مقدار سونف اور بادام سے آدھی ہو۔ گلا خشک ہو تو یہ سفوف کھا لیا کریں ۔ 




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔