Topics

پانی ۔حادثے کا ذہن ہر اثر

 

ت۔ ن ، کراچی :  چار سال پہلے  حادثے کی ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص موٹر سائیکل سمیت پانی میں ڈوب کر غائب ہوگیا۔ حادثے کا ذہن پر اتنا اثر ہوا کہ جب میں نہانے جاتی ہوں، یہ منظر  یاد آجاتا ہے اور سر پر پانی ڈالنے سے سانس رکنے لگتا ہے۔  چار سال ہوگئے ہیں۔ چند روز سے اس مسئلے نے شدت اختیار کر لی ہے۔  پانی پینا مشکل ہو گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پانی پینے سے سانس رک جائے گا ۔ منہ دھونے یا وضو کے وقت ناک میں پانی ڈالنے سے بھی خوف محسوس ہوتا ہے۔ لائٹ بند ہونے سے  خوف طاری ہوجاتا ہے۔ بار بار دیکھتی ہوں کہ سانس صحیح آرہا ہے یا نہیں۔ سونے سے پہلے مراقبہ کرتی ہوں لیکن یکسوئی نہیں۔ لوگوں کے درمیان ہوں،  کتابیں پڑھوں یا  ٹی وی دیکھوں تو اس کیفیت کو بھول جاتی ہوں۔ایک کرائے دار سے تلخ  کلامی ہوئی تھی۔ لگتا ہے کہ اس نے جادو کروایا ہے۔ 

 

جواب:  جادو ٹونے کا خیال شک ہے۔ اپنا نیگیٹو  بنوا کر فریم کر والیجئے ۔ پانچ منٹ صبح دیکھئے اور پانچ منٹ شام کو ۔ جب خوف سے متعلق کوئی خیال آئے تو فوراً آسمان کو دیکھئے۔  کوشش  یہ ہو کہ جتنی دیر  برداشت ہوسکے،  پلکیں نہ جھپکیں ۔ اگر شوگر نہیں ہے تو شہد اور کھجور کا استعمال  کیجئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2021ء)


Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔