Topics

الارم ۔عادت۔منہ ٹیڑھا


شفق منیر،گجرات: بچپن سے منہ ٹیڑھا کرکے بات کرنے کی عادت ہے۔ احساس نہیں ہوا اور نہ کسی نے توجہ دی، اب عادت پختہ ہوچکی ہے۔ بات کرتے ہوئے جھجک ہوتی ہے۔اذیت میں ہوں کہ لوگوں کا سامنا کیسے کروں اور زندگی کس طرح گزرے گی۔

جواب: سونے سے پہلے 21 منٹ کا الارم لگایئے اور قدّ ِآدم آئینے کے سامنے کھڑی ہوکر کسی بھی موضوع پر تقریر کیجئے۔ تقریر کرتے ہوئے ہونٹوں کی جنبش کو دیکھتی رہئے ۔ 60 روز کی مشق سے مسئلہ حل ہوجائے گا، انشا ء اللہ۔

 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر  2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔