Topics

رنگین روشنیاں ۔ نشہ کی عادت


ع۔ع، شہر کا نام نہیں لکھا ۔ میں نشہ کی عادت چھوڑنا چاہتا ہوں ۔ ہر گزرنے والا دن بدترین ہوتا جا رہا ہے ۔ میری مدد کریں۔

جواب:نشہ چھوڑنےمیں قوتِ ارادی کا بہت عمل دخل ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کلام پڑھنے سے یقین کی قدریں مستحکم اور قوت ِ ارادی مضبوط ہوتی ہے ۔ وقت مقرر کرکے قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں ، جو پڑھا ہے اس پرتفکر کریں۔

عشا کی نماز کے بعد 91 مرتبہ سورۃ اللھب پڑھ کر مراقبہ کریں۔تصور یہ کرنا ہے کہ آسمان سے نیلی روشنیاں برس رہی ہیں اور میں ان روشنیوں میں بیٹھا ہوا ہوں۔ اس کے ساتھ رنگین پانی سے علاج مفید ہے۔صبح سبز شعاعوں کا پانی، دوپہر میں زرد اور رات میں نیلی شعاعوں کا پانی دو دو اونس پئیں۔پانی بنانے کا طریقہ کتاب ’’رنگ و روشنی سے علاج ‘‘ میں لکھا ہوا ہے۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔