Topics

نیند ۔نیند متاثر ہوتی ہے

 


سرمد قیوم، برطانیہ : عمر 19سال ہے۔ اسکول میں ٹاپ کیا ہے اور اچھی یونیورسٹی میں داخلہ ملا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ چھ ماہ سے میری نیند متاثر ہوگئی ہے۔ تین گھنٹے سوتا ہوں۔ رات کروٹ بدلتے ہوئے گزرتی ہے۔ پانچ ہفتے دودھ میں چھوارے ڈال کر کھائے، افاقہ نہیں ہوا۔ نیند کی گولی کھانا نہیں چاہتا۔ پڑھائی دوبارہ شروع ہونے والی ہے ۔ پریشان ہوں کہ اگر نیند کا یہی حال رہا توپڑھائی کیسے ہوگی۔


جواب: بازار کے کھانے نہ کھایئے، خصوصاً processed food ۔ مرچ مسالوں کا استعمال زیادہ ہے تو اس سے پرہیز کیجئے۔ کھانے میں نمک کی مقدار اتنی کم کردیجئے کہ دوسرے آدمی کو کھانا پھیکا لگے۔صبح جاگنے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے ایک ایک چمچ شہد کا استعمال مفید ہے۔ سوتے وقت اماں سے کہئے کہ سر میں ناریل کے تیل کی مالش کردیں۔ اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے 20 منٹ نیلی روشنی کا مراقبہ کرکے بات کئے بغیر سوجایئے۔ نیلی روشنی کے مراقبہ کا طریقہ کتاب ’’مراقبہ ‘‘میں لکھا ہے۔

 

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر  2021ء)


Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔