Topics

A4 ۔ ناخن کترنے کی عادت۔

 

فائزہ عامر، لاہور: بچپن سے ناخن کترنے کی عادت ہے۔ کئی مرتبہ ترک کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی ۔

جواب:A4 سائز کا اچھا کاغذ لیجئے۔ اس کے درمیان میں ایک دائرہ بنائیے جو پانچ روپے کے سکّے کے برابر ہو۔ وقت مقرر کرکے پرُسکون جگہ بیٹھ کر دائرے کو پانچ منٹ دیکھئے۔ کوشش کیجئے کہ پلک جلدی جلدی نہ جھپکے۔ مشق پانچ منٹ سے شروع کرکے آہستہ آہستہ دس منٹ تک لے جائیے ۔ مدت 40 روز ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔