Topics

نیند ۔ نیند بے ہوشی جیسی


بدر، لاہور: بیٹے کی عمر آٹھ سال ہے ۔ لکھنے پڑھنے اورتفکر میں ذہین ہے، ماشاء اللہ۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں بیمار زیادہ رہا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس کی نیند بے ہوشی جیسی ہے، مارنے سے بھی نہیں اٹھتا ہے۔سمجھ میں نہیں آتا کہ اس کے ساتھ مسئلہ کیا ہے ۔ نیند میں بستر پر پیشاب کر دیتا ہے۔ ایلوپیتھک اورحکیمی دوائیاں بہت کھلائی ہیں لیکن فرق نہیں پڑا۔ روحانی علاج بھی کیا ہے مگربستر خراب کرنے کی عادت نہیں گئی۔

 

جواب : بیٹے کی نیند ہی اتنی ہے۔ اگر اس کی نیند میں خلل پڑا تو سمجھ بوجھ میں فرق پڑ جائے گا۔ اس کاٹائم ٹیبل بنایئے۔ جو ضروری کام ہیں، وہ پورے کروا کر اسے سلا دیجئے۔ مارکٹائی اس مسئلے کا علاج نہیں ہے۔اس سے بچے کے اندر ضد پیدا ہوجاتی ہے اور مارپٹائی کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔سونے سے پہلے بچے کو پیشاب کروائیے۔ دوپہر کے بعد سے شام تک پانی کم پلایئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔