Topics

سمندر کا پانی ۔ بلا اجازت وظائف پڑھنا


دانش بشیر،ٹھٹہ: وظائف بہت پڑھے ہیں جن سے معاملات اور کیفیات متاثر ہوئی ہیں۔ ہر وقت دماغ پر بوجھ رہتا ہے۔ نیند سے جاگ کر محسوس ہوتا ہے کہ میں سویا نہیں ہوں جیسے دماغ میں خشکی ہوگئی ہو۔ آنکھیں بند کرتا ہوں تو فلم چلنے لگتی ہے اور آنکھیں کھولتا ہوں تو دماغ کھویا کھویا رہتا ہے۔کسی نے روکا کہ یہ بلا اجازت اورمسلسل وظائف پڑھنے کا اثر ہے۔ اب میں نے وظائف پڑھنا چھوڑ دیئے ہیں لیکن کیفیات ایسی ہیں کہ گھر والے سمجھتے ہیں کہ میں نفسیاتی مریض بن رہا ہوں۔


جواب: بلا اجازت اور استاد کی نگرانی کے بغیر وظائف پڑھنے سے نقصان ہوسکتا ہے۔ جو کچھ ہم پڑھتے ہیں، وہ درپردہ روشنیاں ہیں۔ استاد وظائف پڑھنے کو دیتا ہے تو سکت پیدا کرنے کے ساتھ نگرانی کرتا ہے ورنہ روشنیوں کی زیادتی سے ذہن الٹ سکتا ہے۔

علاج: سمندر کا پانی لے آئیں۔ روزانہ ڈراپر سے دو قطرے پورے گلاس پانی میں ڈال کر صبح نہار منہ پئیں۔ پانی پیروں کے بل شمال رخ بیٹھ کر پینا ہے۔ یہ عمل 40 روز کریں۔ پانی ساحل کا نہ ہو، کشتی کا سفر کرکے یا ماہی گیر کے ذریعے گہرے سمندر سے منگوائیں۔ سونے سے پہلے ایک پیالی دودھ میں دو چائے کے چمچے زیتون کا تیل ملا کر پئیں۔ پہلے ہفتے مسلسل ، اس کے بعد ایک دن چھوڑ کر ایک مہینے تک پئیں۔ نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔ ناشتے میں ایک چمچہ شہد لیں۔ پریشانی دور ہوجائے گی، انشا ء اللہ۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔