Topics

سانس ۔


سیف الرحمٰن (حیدرآباد) : بچپن سے سانس کی تکلیف ہے۔ دوا سے وقتی فائدہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ نزلہ اندر گرتا ہے ۔ اتنا مایوس ہوگیا ہوں کہ جی چاہتا ہے جو سانس رک رہا ہے، وہ پھر نہ آئے۔ ایک دوست نے اس کالم کے بارے میں بتایا۔ بہت امید سے خط لکھا ہے۔

جواب: مایوسی کفر ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری رحمت سے مایوس نہ ہونا۔

 سورج طلوع ہونے سے پہلے انگور یا شریفہ کے درخت کے نیچے کھڑے ہوکر اس کی شاخ سے ایک پتہ توڑیئے اور الٹے نتھنے سے سونگھ کر پھینک دیجئے پھر دوسرا پتہ توڑیئے اور سیدھے نتھنے سے سونگھ کر پھینک دیجئے ۔ یہ علاج 21 روز تک بلاناغہ کیجئے۔ علاج سورج نکلنے سے پہلے کرنا ہے، اس کے بعد نہیں۔ انشاءاﷲ شفا ہوگی۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2023ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔