Topics

آسمانی رنگ ۔ گنج پن


واصف شکور، کراچی: میری عمر 25 سال ہے۔ یونیورسٹی کے فائنل ایئر میں ہوں مگر اپنی عمر سے بڑا نظرآتا ہوں۔ وجہ گنج پن ہے۔ سر کے بال پتلے ہیں اور تیزی سے گر رہے ہیں، آدھا سر خالی ہوگیا ہے۔ باقاعدگی سے تیل لگاتا ہوں۔ معالج کے مشورے سے کچھ عرصے تک ادویہ بھی لی ہیں مگر فائدہ نہیں ہوا۔ احساس ِ کمتری میں مبتلا ہوگیا ہوں۔ کیا کوئی طریقہ ہے کہ بال گرنا بند ہوجائیں اور جو بال گر گئے ہیں، ان کی جگہ نئے بال آجائیں؟

جواب : چکنائی، بڑے گوشت، مرچ مسالوں اور ناقص بازاری کھانوں سے پرہیز کیجئے۔آپ کے کھانے میں ان کا استعمال بہت زیادہ ہے۔ ان کی جگہ کھانے میں سبزیوں، ترکاری، پھلوں اور پانی کا استعمال بڑھایئے۔ روزانہ دس منٹ سرسوں کے تیل کی مالش مفید ہے۔

رات کو کھلے آسمان کے نیچے چاندنی میں تین سو مرتبہ’’یابدیع‘‘ پڑھ کر 12منٹ تک بند آنکھوں سے دیکھئے کہ آسمان سے آسمانی رنگ کی روشنی آرہی ہے اور آپ کے سر میں جذب ہورہی ہے۔ عمل کی مدت 40 روز ہے، جب کہ کھانے میں احتیاط مستقل ہے۔

 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔