Topics

خوش خط کاتب۔خوف و غم


ت۔ت (کراچی) بچپن لڑائی جھگڑے، بے یقینی اور خوف کے ماحول میں گزرا۔ اندھیرے سے ڈر لگتا ہے۔ شک اور وسوسے ہیں جو خواب میں عکس بن جاتے ہیں اور دن حزن و ملال میں گزرتا ہے۔ میں اللہ سے دوستی کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے خوف اور غم سے نجات دلائیں۔ قرآن اور نماز پابندی سے پڑھنے کے علاو درود پاکؐ کا ورد کرتی ہوں۔

جواب   :  اللہ تعالی ی نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ اللہ کے دوستوں کو خوف ہوتا ہے نہ وہ غمگین ہوتے ہیں۔ اس آیت کا ترجمہ خوش خط کاتب سے لکھوا کر جس کمرے میں آپ سوتی ہیں، اس کمرے کی چاروں دیواروں پر فریم کروا کے لگالیں۔ ارادتاً بھی اس تحریر کو پڑھیں۔ آنکھیں بندکر کے تصور کریں کہ آسمان پر ہر طرف چمکتے دمکتے ستارے ہیں۔ پہلے ہفتے تین منٹ، دوسرے ہفتے پانچ منٹ اور تیسرے ہفتے آٹھ منٹ دیکھیں۔ یہ دیکھنا بند آنکھوں سے دیکھنا  ہے۔ اس کے بعد بات کئے بغیر خیال کرتے ہوئے سو جائیں کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ بازار کی چیزیں نہ کھائیں۔ اگر بلڈ پریشر low نہ ہو تو نمک سے مکمل پرہیز کریں۔ ایک مہینے کے بعد مطلع کریں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جولائی2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔