Topics

آسمانی غلاف ۔ ناخن کے گرد جلد چبانے کی عادت


فاطمہ محمد شہباز، ابوظہبی : عمر 18 سال ہے۔ ناخن کے گرد جلد چبانے کی عادت ہے۔ عادت اتنی شدید ہے کہ خود کو روکنے کے لئے گھر میں اور باہر ہر وقت دستانے پہنتی ہوں۔

جواب : اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین ساخت پرتخلیق کیا ہے۔ ساخت میں ظاہر و باطن دونوں شامل ہیں ۔ ناخن کے گرد جلد چبانا، پھول توڑنا ، باغ میں بیٹھ کر گھاس نوچنا اور کسی بھی طرح سے مخلوق کو نقصان پہنچانا تخریب ہے۔ آدمی پریشان ہوتا ہے تو دماغی خلیات میں تیزی سے ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے اور وہ خود کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جلد چبانے کا عمل اضطراب اور ذہنی کشمکش کا مظاہرہ ہے۔ تلاش کیجئے کہ آپ کن باتوں سے پریشان ہوتی ہیں اور ان کی وجہ کیا ہے۔پریشانی حقیقی ہے یا فکشن سوچ کا نتیجہ؟

علاج: رات کو سونے سے پہلے ہاتھ دھو کر اچھے تیل سے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر پانچ پانچ منٹ مساج کیجئے ۔ اینٹی کلاک وائز رخ پر مساج کرتے ہوئے اس خیال کو دہرایئے کہ،

’’میرے ہاتھ اور انگلیاں خوب صورت ہیں، مجھے خوب صورت ہاتھوں سے دنیا کی خدمت کرنی ہے اور خوب صورتی کو قائم رکھنا ہے ۔‘‘

 علاج کی مدت 40 روز ہے۔ سوتے ہوئے تکیے پرہلکے نیلے رنگ کا غلاف ہو ۔ تکیہ کسی اور کے زیر استعمال نہ ہو۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔