Topics
سہیل، ابوظہبی: ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔ وجہ ماحول میں لوگ ہیں جن کے خوف میں
مبتلا ہوں۔ وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کی
مرضی پر چلوں ۔ میری برداشت جواب دے گئی
ہے۔ میں خوف سے کس طرح نکلوں تاکہ وہ مجھ
سے احتیاط کریں؟
جواب : وہ آپ سے احتیاط نہیں کر یں ،آپ
ان سے احتیاط کیجئے۔ ان کی کسی بات کو اہمیت نہ دیجئے ۔ نمکین چیزوں سے پر ہیز
ضروری ہے۔
۱۔ صبح اٹھ کر بال بنایئے اور بالوں میں الٹا کنگھا
پھیریئے یعنی آگے سے پیچھے کی طرف۔
۲۔ اپنا اچھا فوٹو لیجئے ۔ اس پر ہلکے ہاتھ سے اینٹی کلاک وائز دائرہ بنایئے۔ پنسل ایک ہو۔ سکہ نوک دار ہو یعنی روز ایک مرتبہ پنسل چھیلئے اور اسی سے اس روز کا عمل کیجئے۔ 40 دن سونے سے پہلے پانچ منٹ تک تصویر میں دائرہ بنائیے۔ پھر تصور میں تصویر پر الٹے دائرے بناتے بناتے سوجائیے ۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔