Topics

صبح اوررات۔بری صحبت۔ول پاور

 


م۔ ف۔ع،حیدرآباد: میں 1990ء میں چھٹی یا ساتویں جماعت میں تھا۔ گھر میں لڑائی جھگڑے کے ماحول کی وجہ سے بری صحبت میں پڑگیا۔ 30 سال سے زیادہ عرصے سے اس عادت میں مبتلا ہوں ۔  ترک کرنے کی کافی کوشش کی لیکن&؟

جواب: پوسٹ کارڈ کے سائز کا  نیگیٹو بنوائیے۔  رات کو سونے سے پہلے غسل کیجئے  اور 10 سے 15 منٹ نیگیٹو بینی کرکے سیدھی کروٹ لیٹ جایئے ۔ صبح غسل کرکے فجر کی نماز  پڑھ کر  40 منٹ سیر کیجئے۔ سیرکے دوران ذہن میں سبز رنگ کی لہریں دیکھنے کی کوشش کرنی ہے۔ مشق  کی مدت 21 روز  ہے ۔ رپورٹ سے مطلع کیجئے۔ گوشت اور گرم چیزوں سے پر ہیز ضروری ہے ۔ ول پاور استعمال کرکے اس عمل کو نہ کیجئے جو پریشانی کا سبب بنے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (جولائی                 2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔