Topics
ح۔ ع ، لاہور: چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت غصے میں آجا تا ہوں ۔ غلطی کا احساس
ہونے پر وقت گزر چکا ہوتا ہے ۔ غصے کی وجہ سے دو تین مرتبہ بیٹے کو بے دردی سے
مارا بھی ہے۔ میرے مسئلے کو معمولی نہ سمجھئے گا۔
جواب : بچے — اللہ کے باغ کے پھول ہیں۔ پھولوں سے خوش بو آتی ہے، فضا مہکتی ہے
اور باغ خوش نما لگتا ہے ۔ غصہ آئے تو اظہار سے پہلے سیدھا باورچی خانےمیں جایئے،
تیزی سے چلنے کے بجائے قدموں کی رفتار متوازن اور چال میں عاجزی ہو۔ گلاس میں پانی
ڈالئے اور بسم اللہ پڑھ کر تین گھونٹ میں ٹھہر ٹھہر کر پانی پیجئے اس طرح کہ پانی
کا ذائقہ محسوس ہو۔ پانی کسی اور سے نہیں منگوانا ، خود اٹھ کر پینا ہے۔ پانی پینے
کے اس طریقے پر تین ماہ عمل کیجئے۔
صبح کام پر جانے سے پہلے اور شام کو گھرمیں داخل ہوتے وقت بچے کے سر پر ہاتھ رکھئے اور شفقت سے سر میں انگلیاں گھمائیے۔ انشا ءاللہ ، بیٹا آپ کا اور آپ بیٹے کے دوست بن جائیں گے ۔ اولاد کی اچھی تربیت سے اللہ اور اللہ کے رسولؐ خوش ہوتے ہیں۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔