Topics

دوسری شادی ۔ شادی شدہ سے محبت


ر۔ ب، امریکا:   مجھے جس شخص سے محبت ہے وہ شادی شدہ ہے ۔ میرے ساتھ  کام کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرناچاہتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ پہلی بیوی میں کوئی خامی نہیں پھر بھی دوسری شادی کرنی  ہے۔ مجھ سے نہ سہی، کسی اور سے کرلے گا۔ پہلی بیوی کو اعتراض نہیں۔ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔بہنوں کی شادی ہوچکی ہے۔ والد کے ساتھ رہتی ہوں۔  گھر والے اس فیصلے سے  خوش نہیں  ۔ سب سمجھاتے ہیں کہ یہ جذباتی فیصلہ ہے، تم اس کی پہلی بیوی کے ساتھ زیادتی کررہی ہو۔ میں پریشان ہوں کہ اگر یہاں شادی نہیں ہوئی پھر کہاں ہوگی۔ ماں نہ ہو تو زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ کیا پیراسائیکالوجی میں کوئی حل ہے  کہ اس شخص کا خیال  دل سے نکل جائے اور سامنا ہونے پر میں خود کو کمزور محسوس نہ کروں؟

جواب:  آپ کے مسئلے کا حل ہے اور تجربات بھی شاہد ہیں کہ شادی کے بغیر بھی آدمی افتاں و  خیزاں زندگی کے دن پورے کر لیتا ہے۔ لیکن قانون  کہتا ہے کہ  اللہ تعالیٰ نے کائنات میں ہر شے جوڑے جوڑے تخلیق کی ہے ۔ بابا آدمؑ و بی بی حوا ہمارے ابا اور اماں ہیں۔ ہم سب ان کی اولاد ہیں ایک رخ بیٹا ہے، اور دوسرا رخ بیٹی ہے ۔ دنیاوی زندگی تانے بانے کی طرح ہے۔ جوشخص ایک رفیقہ سے جس کو رفیقہ حیات کہا جاتا ہے، مطمئن نہ ہو ، اس کےحقوق پو رے نہ کئے جا ئیں، ایسے شخص  کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے & ؟

رات کو سونے سے پہلے نہا  کر سفید رنگ کے کپڑے پہنئے۔ دوپٹہ بھی سفید ہو۔ مصلےّ پر ایسی جگہ بیٹھ جائیے جس جگہ سے آسمان میں ستارے نظر آئیں۔آنکھیں بند کرکے آسمان کی طرف چہرہ کرلیجئے ، پانچ سے  سات منٹ جھلمل کر تے ستاروں کو دیکھتی رہئے اور بات کئے بغیر سو جا یئے ۔ آپ کو  یہ عمل  27 دن کرنا ہے ۔ 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (مئی                2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔