Topics

سادہ غذا۔اعصابی کمزوری


منظور علی (لاہور) : دس مہینے پہلے اعصابی کم زوری اور ڈپریشن میں مبتلا تھا۔ نیند نہیں آتی تھی۔ پھر علاج  سے بہتری آئی۔ اب صبح جاگتا ہوں تو آنکھوں کے نیچے سوجن ہوتی ہے۔ بعض دفعہ دائیں آنکھ کے نیچے سوجن زیادہ اور بائیں آنکھ کے نیچے کم ہوتی ہے۔ جگر، گردے اور شوگر ٹیسٹ نارمل ہیں البتہ معدے کی وجہ سے صبح زبان پر میل جمی ہوتی ہے۔ میں انگریزی دوائیاں نہیں کھانا چاہتا۔

جواب:  مرض کا سبب یہ ہے کہ آپ کے کھانے میں بے احتیاطی بہت ہے۔ کھانا وقت پر کھائیں۔ تلی ہوئی، بھاری، کھٹی، مرچ مسالے اور تیزابیت پیدا کرنے والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔ سب سے عمدہ غذا سادہ غذا ہے۔ کھانا بھوک رکھ کر کھانا چاہیئے۔ رات کا کھانا آٹھ بجے تک کھا لیں۔ صبح جاگنے کے بعد نہار منہ ایک گلاس سادہ پانی یہ  تصور  کر کے پئیں کہ پانی میں زرد رنگ شامل ہے۔ یہ تصور صرف نہار منہ ایک مرتبہ دو ماہ تک کرنا ہے۔ پیٹ کی صفائی کے لئے ضروری ہے کہ رات کو سونے سے پہلے ایک چمچہ خالص زیتون کا تیل دودھ میں ملا کر پئیں۔ پرہیز کے ساتھ عمل کرنے سے شفا ملے گی۔ انشاء اللہ۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جولائی 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔