Topics

حلق کا کواّ ۔ کھانا حلق سے نہیں اترتا


محمد سدیس(برمنگھم): بچہ 14ماہ کا ہے۔ بہت پھرتیلا ہے۔ جو دیکھتا ہے، وہ کرتا ہے لیکن دودھ کی بوتل پکڑتا ہے اور نہ ٹھوس غذا لیتا ہے۔ کھیر اور دلیہ نہیں کھاتا۔ نمکین چیزیں کھلائیں تو بہت دیرتک کھانا منہ میں رکھتا ہےاور بعض اوقات قے کرکے نکالتا ہے۔ تین چار گھنٹوں میں بھی کھانا حلق سے نہیں اتارتا۔ کھانا دیکھ کر بھاگتا ہے۔ ماں ذہنی مریضہ بن گئی ہے۔ یہ مسئلہ تب ہوا جب وہ چار ماہ کا تھا۔ ہم بہت پریشان ہیں۔ ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق بچہ ٹھیک ہے۔

جواب: حلق میں گوشت کا ٹکڑا سا لٹکا رہتا ہے ، اس کو کوّا کہتے ہیں ۔ یہ ڈاکٹر کو دکھایئے اور اس کی رپورٹ کے ساتھ تصویر بھی بھیجئے


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2023ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔