Topics

نیلا رنگ ۔ مزاج تیز ہے


حنیف بخش(ساہیوال): داماد مزاج کا بہت تیزہے ۔ گھر والے کہتے ہیں کہ یہ شروع سے ایسا ہے لیکن پہلے اظہار کم کرتا تھا۔ اب معمولی بات پر بیوی اور گھر والوں سے لڑتا ہے۔ کھانے میں کوئی چیز کم یا زیادہ ہوجائے تو ہنگامہ کھڑا کردیتا ہے۔ سمدھی صاحب خاموش رہتے ہیں کیوں کہ بیٹا غصے میں باپ کا لحاظ نہیں کرتا۔ داماد میرے سامنے خاموش رہتا ہے لیکن میں بات کرتے ہوئے احتیاط کرتا ہوں۔ بیٹی کی ذہنی صحت متاثر ہورہی ہے۔ کسی عزیز کے گھر میں ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘پڑھا اور یہ کالم نظر سے گزرا تو سوچا کہ آپ کو خط لکھوں۔

جواب: بیٹی سے کہئے کہ کمرے میں پردے، بستر پر چادر اور تکیہ کا غلاف نیلے رنگ کا استعمال کرے، 60 روز تک نیلے کے علاوہ کسی اور رنگ کی چادر یا غلاف نہ ہو، رات کو سوتے ہوئے زیرو واٹ کا نیلا بلب جلاے ، کھانے میں مرچ مسالے اور نمک کم ہو، گھر میں بازاری کھانوں سے پرہیز کیا جائے ۔ صبح شام ایک ایک چمچ شہد مفید ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔