Topics

عقل بند — ؟ ۔ بندعقل کھل جائے


ف۔خ ، لاہور: بیٹی اپنے لئے عقل استعمال کرتی ہے مگر کسی اور کا معاملہ ہو تو ایسی بے وقوفی کا مظاہرہ کرتی ہے کہ اللہ معاف کرے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ اگر یہ کند ذہن ہے تو اپنے معاملات میں سمجھ بوجھ کیسے رکھتی ہے۔ اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ بات عجیب سی ہے لیکن ایسا عمل بتائیے کہ اس کی بندعقل کھل جائے ۔

جواب : بیٹی بے وقوف نہیں بلکہ لاپروا اور غیرحاضردماغ ہے۔ اس پر کوئی ذمہ داری ڈالئے اور کہئے کہ یہ کام باقاعدگی سے کرنا ہے۔ مطالعے کا شوق ہے تو اچھی کتب لاکر دیجئے۔ معیاری کتب پڑھنے سے شعور میں بالیدگی پیدا ہوتی ہے۔

 بیٹی رات کو سیدھی کروٹ لیٹے اور آنکھیں بند کرکے اس تصور میں سوجائے کہ’’مجھ پر آسمان سے نور کی بارش ہورہی ہے‘‘۔ اس عمل سے فہم و فراست میں بہت اضافہ ہوگا، انشاءاللہ ۔ایک نیند لینے کے بعد بات کرنے کی اجازت ہے۔ 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔