Topics

نوزائیدہ کرنیں ۔ناک کی رگ سے پیشانی تک جلن


حیدرخان، اسلام آباد: مجھےTrigeminal Neuralgia نامی بیماری ہے۔ چہرے کے بائیں حصے میں ناک کی رگ سے پیشانی تک جلن جیسی تکلیف ہوتی ہے۔ اچانک اٹیک ہوتا ہے اور تکلیف ناقابل ِبرداشت ہوجاتی ہے ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں،سوائے دماغ میں اس رگ کو کاٹنے کے جو دماغ کو یہ سگنل بھیجتی ہے۔ اس کے pain killersہیں لیکن وہ موافق نہیں ۔ 

جواب: صبح سویرے اٹھ کرغسل کیجئے۔ استری شدہ سفید لباس پہن کر فجر کی نماز پڑھ کر سورج بینی کا عمل کیجئے۔مشرق کی طرف منہ کر کے آلتی پالتی مار کر بیٹھ جایئے اور آسمان کی طرف نگاہ کرکے مشرق سے طلوع ہوتے ہوئے سورج کو دیکھئے۔ جیسے ہی سورج کے کنارے نمودار ہوں نظریں جمادیجئے ۔ سورج کے طلوع  ہونے کا مقام کے لحاظ سے مخصوص دورانیہ  ہے۔ چمک آتے ہی آنکھیں بند کرلیجئے  اور  بندآنکھوں سے نکلتے ہوئے سورج کا’’یاشافی یا کافی یا بدیع ‘‘پڑھ کر دو منٹ تصور کیجئے۔ اب وہاں سے اٹھ کر چہل قدمی کیجئے۔  21 روز کے بعد لازمی رپورٹ لکھ کر بھیجئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (جولائی                 2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔