Topics

ایک جھوٹ سو جھوٹ ۔ جھوٹ بولنے کی عادت


ارسلان نفیس، کراچی: مجھے چھوٹی بڑی باتوں پرجھوٹ بولنے کی عادت ہے مثلا ً بھائی بہنوں نے کھانے کی کوئی چیز رکھی ہے، میں بغیر اجازت کھا کر مکر جاتا ہوں ۔ حالاں کہ اگر میں سچ بتادوں تو وہ ناراض نہیں ہوں گے۔کوشش کی کہ جھوٹ نہ بولوں لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ میں عادتا ً جھوٹ بولتا ہوں۔ بے سکونی پیدا ہوگئی ہے۔ لگتا ہے کہ میرے اندر نے مجھے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے 21 مرتبہ یہ تحریر دہرائیں۔ ’’میں جھوٹ نہیں بولتا میں جھوٹ نہیں بولتا ۔‘‘ بات کئے بغیر سوجائیں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔