Topics

احساس کمتری

ایک صاحبہ نے اپنا مسئلہ بتایا۔ میری عمرانیس سال ہے۔ احساس کم تری میں مبتلا ہوں۔ میری ناک بہت بد صورت اور موٹی ہے جس سے چہرہ کی ساخت بُری طرح متاثر ہے۔ نماز پنجگانہ کی پابند ہوں۔ ہر نماز کے بعد دعا کرتی ہوں  کہ میں خوب صورت ہو جاؤں اور احساس کم تری سے نجات مل جائے۔

            پیراسائیکولوجی کے تحت مسئلہ کا علاج ہے:

            ” رات کو سونے سے پہلے آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر آنکھیں بند کر لیں اور یہ تصور کریں کہ آئینہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔ دل ہی دل میں یہ الفاظ دہرائیں۔ میری ناک موٹی اور بھدی نہیں ہے۔ چہرہ کی مناسبت سے ٹھیک ہے۔ یہ عمل روزانہ پانچ منٹ کر کے بات کئے بغیر سو جائیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آنکھیں کھولنے کے بعد آئینہ میں اپنا عکس نہ دیکھا جائے اور چالیس  (۴۰) روز تک کسی بھی وقت کھلی آنکھوں سے آئینہ بینی نہ کی جائے۔“

            سوچیئے اور بتائیے کہ علاج کی توجیہ کیا ہے اور آئینہ بینی کے ذریعے علاج کیوں تجویز کیا گیا۔۔۔؟



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جولائی 2019۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔