Topics

مثلث ۔ والدہ کا غصہ


مہوش رفیق، سکھر: والدہ کا مزاج غصیلا ہے۔ گھر والے اورعزیز و اقارب بات کرتے ہوئے احتیاط کرتے ہیں کہ کچھ برا لگا تو بے عزتی کردیں گی۔ والد ان کا خیال رکھتے ہیں، ہم بھی سمجھاتے ہیں لیکن ان کو بات بات پر غصہ کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔ گھر میں فساد ہوجاتا ہے۔ بچے ماں سے دور ہوگئے ہیں۔ دل کی بات کریں تو کس سے۔ ہر بات والد سے نہیں کی جاسکتی۔

جواب: والدہ کی بڑی تصویر لے کرسرکے اوپر کچے سکےّ کی پنسل سے، گھڑی دیکھ کر پانچ منٹ مثلث بناتی رہئے۔مثلث بناتے وقت پنسل پر زیادہ دباؤ نہیں ہونا چاہئے۔یہ علاج اس وقت کیا جائے جب والدہ گہری نیند میں ہوں۔ 21 روز کے بعد رپورٹ سے مطلع کیجئے۔

گھر والوں کو چاہئے کہ جب والدہ مسکراتی ہیں توچہرے کی تعریف کریں کہ آپ کے چہرے پر نرمی ہے، مسکراتی ہوئی اچھی لگتی ہیں، کشش بڑھ جاتی ہے ۔ والدہ کو تحفے میں سفید پھول دیجئے، ان کے کمرے میں چنبیلی کے پھول رکھئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔