Topics
ارسلان عبا سی (کینیڈا): پچھلے سال اپریل میں آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ آپ نے قرآن کریم ترجمے کے ساتھ پڑھنے کی ہدایت کی
تھی۔ میں نے عمل کیا ، بہت فائدہ ہوا، ذہن
کو استحکام ملا ہے۔ اپنی شخصیت کی مزید کم زوریوں
پر کس طرح قابو پاسکتا ہوں ۔میری رائے اپنے بارے میں اچھی نہیں ۔
خوف کی وجہ سے فیصلہ کرتے ہوئے ذہن ٹھہرتا نہیں۔ بعد میں موقع ضائع کرنے پر
افسوس ہوتا ہے اور میں ڈپریشن میں چلا جاتا ہوں۔
جواب: صبح سویرے وضو کرکے ترتیب وار
قرآن کریم پڑھئے ۔ باجماعت فجر کی نماز کے بعد ایک طر ف کو نے میں بیٹھ کر آنکھیں
بند کر لیجئے ۔ آنکھیں بند کر کے خود کو دیکھئے ۔ شروع میں ذہن ادھر ادھر ہوگا
،یکسوئی نہیں ہوگی لیکن آپ مشق کر تے رہئے ۔ جب بند آنکھوں سے اپنی تصویر نظر آجا
ئے تو 21 مرتبہ زبان سے کہئے ،
’’ارسلان تمہاری سوچ مثبت اور ارادہ مضبوط ہے“
پڑھ کر آہستہ آہستہ آنکھیں کھول دیجئے ۔ اس کے بعد آدھا گھنٹہ چہل قدمی کیجئے ۔ یہ عمل کر نے کے بعدنیند
آجائے گی ۔ لیٹنے کے بجائے دن کی سرگرمیوں کا آغاز کیجئے۔ رات کو جلدی سوجایئے
تاکہ صبح وقت پر آنکھ کھلے۔ دن میں نہ
سویئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2021ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔