Topics

اینٹی کلاک وائز ۔ واجبی نقوش


زونیرہ وسیم، خانیوال: میرے نقوش واجبی ہیں۔جن صاحب سے نکاح ہوا ہے، وہ خوب صورت ہیں۔ ان کے سامنے اپنا آپ بدصورت لگتا ہے۔ وہ ایک بار کہہ چکے ہیں کہ تمہارا رنگ اپنی بہنوں میں کم ہے ۔ ابھی رخصتی نہیں ہوئی اور میں احساسِ کمتری کا شکار ہوگئی ہوں۔ سسرال والوں سے ملنے سے کتراتی ہوں۔ شادی کے بعد کیا ہوگا۔ کوئی ایسا طریقہ بتادیجئے کہ میرا چہرہ حسین ہوجائے اور میں احساس ِ کمتری کے عذاب سے نکل آؤں۔

جواب : آپ رات کوسونے سے پہلے شیشے کے مرتبان میں تین چوتھائی حصہ پانی بھردیجئے ۔ پانی میں ہلکا نیلا رنگ ملائیے۔ رنگ گہرا نیلا نہ ہو۔ مرتبان کو میز یا لکڑی کے اسٹول پر رکھ کر تین فٹ کے فاصلے سے کرسی پر بیٹھ کر اس کے اندر آسمانی رنگ پانی پرنظر جمایئے ۔ مرتبان آنکھ کی سیدھ میں ہو۔نظرٹھہرجائے تو ذہن کی قوت سے پانی کو حرکت دیجئے یعنی یہ تصور کرنا ہے کہ پانی مرتبان کے اندر گھڑی کی مخالف سمت (اینٹی کلاک وائز) چکرکھا رہا ہے۔اس طرح پانی کو گیارہ مرتبہ چکر دیں۔انشاءاللہ 60 روز کے عمل سے کشش میں اضافہ ہوگا اور یہ احساس ختم ہوجائے گا کہ آپ بدصورت ہیں۔ جوشخص خود کو پرُکشش سمجھتا ہے، سب اسے خوب صورت سمجھتے اور دیکھتے ہیں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔