Topics

رنگین پنکھا۔ خراب معاشی حالات


ف ۔ ت(  گجرانوالہ ):  1986ء میں شادی ہوئی۔ آج تک سکون کا سانس نصیب نہیں ہوا۔ چار بچے ابنارمل تھے، جتنی دیر زندہ رہے ان کی خدمت کی۔  باقی بچے الحمد للہ صحت مند ہیں اور جوان ہیں۔ ہمارے معاشی حالات بہت خراب ہیں۔ ایک بیٹی کی تعلیم کی فیس نند دیتی ہے۔ قریبی عزیز نے رہنے کے لئے  گھر دیا ہے۔سوچ کر پریشان ہوجاتی ہوں کہ اگر کسی وقت گھر خالی کرنا پڑا تو ہم کہاں جائیں گے؟ شوہر کی وفات ہوگئی ہے۔ باپ یا بھائی نہیں کہ میری مدد کرے ۔  

جواب :پر ندوں کے پر جمع کیجئے اور پر وں سے پنکھا بنایئے ۔ پرَ مختلف پرندوں کے اور رنگ دار ہوں۔  گھڑی دیکھ کر دوپہر کے وقت فضا میں پنکھا جھلئے ۔  پنکھا جھلنے کا عمل الٹے ہاتھ سے کیا جائے ۔   صبح باقاعدگی سے پرندوں کو دانہ اور پانی رکھئے، ایسی جگہ جہاں پرندے آسانی سے آسکیں۔

سب مسائل کے ہاتھ میں کھلونا ہیں لیکن کھلونا تغیر ہے ۔ اس جملے پر غور کیجئے۔ 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (فروری                   2021ء)


 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔